ایشیا کپ: سُپر فور مکمل شیڈول ، پاکستان کا پہلا معرکہ کس کے ساتھ ہوگا؟

پاکستان نے ہانک کانگ کو شکست دے کر ایشیا کپ میں سُپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اتوار کو ایک بار پھر ایک بڑا مقابلہ ہوگا۔۔۔پاکستان کے علاوہ کون سی ٹیمیں سُپر فور میں مدمقابل ہوں گی؟ مکمل شیڈول جانیے۔

آج پاکستان نے سٹیج گروپ میں ہانک کانگ کو رنز سے شکست دے کر سُپر فور مین پہنچ گیا۔ اس طرح اتوار کو ایک بار پھر دو روایتی حریف یعنی پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بڑا معرکہ ہونے جا رہا ہے۔

ایشیا کپ: سُپر فور میں کوالیفائی کرنے والی ٹیمیں

ایشیا کپ میں پہلے مرحلے میں گروپ اے اور گروپ بی کی سرفہرست دو دو ٹیمیں سُپر فور مرحلے کے لیے کوالیافئی کرچکی ہیں۔ گروپ اے میں پاکستان اور بھارت جبکہ گروپ بی میں افغانستان اور سری لنکا کوالیفائی کرنے والی ٹیمیوں میں شامل ہیں۔

سُپر فور میں پاکستان کے میچ

سُپر فور مرحلے میں پاکستان تین میچ کھلیے گا۔ پہلا میچ چار ستمبر کو بھارت کے خلاف، سات ستمبر کو افغانستان سے مدمقابل ہوگا اور تیسرے میچ میں سری لنکا سے نبردآزما ہوگا۔

ایشیا کپ: سُپرفور میچوں کا شیڈول

پہلا میچ: 3 ستمبر 2022، افغانستان بمقابلہ سری لنکا

دوسرا میچ: 4 ستمبر ، پاکستان بمقابلہ بھارت

تیسرا میچ:6 ستمبر 2022،  سری لنکا بمقابلہ بھارت

چوتھا میچ:7 ستمبر 2022،  پاکستان بمقابلہ افغانستان

پانچواں میچ:8 ستمبر 2022،  سری لنکا بمقابلہ بھارت

چھٹا میچ:9 ستمبر 2022،  پاکستان بمقابلہ سری لنکا

ایشیا کپ فائنل میچ کب ہوگا؟

سپُر فور میں سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان فائنل میچ 11 ستمبر 2022 کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوانات