اپنی پلکوں پہ کچھ نمی لے کر
اپنی پلکوں پہ کچھ نمی لے کر
اب وہ آئے ہیں زندگی لے کر
راس کچھ آ گیا ہے غم اتنا
کیا کروں گا میں سر خوشی لے کر
دل کے دروازے بند ہیں سب کے
ہم کہاں جائیں دوستی لے کر
دن تو گزرا کسی طرح بیتابؔ
رات آئی ہے بیکلی لے کر