اے مرے دل کی بلا اچھا ٹھہر

اے مرے دل کی بلا اچھا ٹھہر
سوچتے ہیں کچھ ترا اچھا ٹھہر


آج چلتی ہوں خدا کے پاس میں
اے دعا تنہا نہ جا اچھا ٹھہر


آج میرے واسطے ہی ٹھہر جا
کچھ تو کر خوف خدا اچھا ٹھہر


میں نے اس سے جب کہا چلتی ہوں میں
اس نے مجھ سے بھی کہا اچھا ٹھہر


تم سے تو ہے پاک بازی کا شعور
لے کے آؤں آئنہ اچھا ٹھہر