آپ آئیں تو کوئی بات بنے
آپ آئیں تو کوئی بات بنے
گل کھلائیں تو کوئی بات بنے
زندگی پھر سے گدگدا جائے
مسکرائے تو کوئی بات بنے
ہم نے مانا کہ آپ آئیں گے
آ بھی جائیں تو کوئی بات بنے
وصل کی زندگی بھی ہوتی ہے
یہ بتائیں تو کوئی بات بنے
رنج ہستی کو ہم اگر خورشیدؔ
بھول جائیں تو کوئی بات بنے