آخری ملاقات

دور تک پھیلے ہوئے ایک گھنے جنگل میں
دو شجر کھینچ کے سایوں کو جہاں ملتے ہیں
اس جگہ دھوپ بھی سورج سے ملا کرتی ہے
اوڑھ کر شام کی پھولوں بھری چادر اکثر
جیسے دو شخص بچھڑنے کے لئے ملتے ہیں