یہ سنگ نشاں ہے منزل وحدت کا

یہ سنگ نشاں ہے منزل وحدت کا
پیدا ہوا پھر کوئی نہ اس صورت کا
انسان جسے کہتے ہیں دنیا والے
قد آدم ہے آئینہ قدرت کا