یہ دل مچل گیا تو ہمارا بنے گا کیا

یہ دل مچل گیا تو ہمارا بنے گا کیا
سورج پگھل گیا تو ہمارا بنے گا کیا


اس دل میں لے کے بیٹھے ہیں کب سے تمہاری یاد
یہ دل ہی جل گیا تو ہمارا بنے گا کیا


الجھاؤ آ گیا ہے مروت کی ڈور میں
اس کا نہ بل گیا تو ہمارا بنے گا کیا


اس زندگی کی قدر تو بس ایک پل لگی
گر یہ بھی پل گیا تو ہمارا بنے گا کیا


تکا لگا کہ ہم نے جو عزت بچائی تھی
گر تیر چل گیا تو ہمارا بنے گا کیا


روکا ہوا ہے ہم نے ابھی دل میں عشق کو
یہ جن نکل گیا تو ہمارا بنے گا کیا


احمدؔ نہ سوچ کچھ کہ زمانہ ہے بے وفا
یہ دن بدل گیا تو ہمارا بنے گا کیا