مل کر دل جب بد دل ہوتے جاتے ہیں
مل کر دل جب بد دل ہوتے جاتے ہیں
تب دن کافی مشکل ہوتے جاتے ہیں
آ جاتا ہے ہم کو جینا بھی لیکن
ہم مرنے کے قابل ہوتے جاتے ہیں
اس کی ذات کے بھید مظاہر میں روشن
جو سمجھیں وہ کامل ہوتے جاتے ہیں
درد دل کے گھائل ہوتے جاتے ہیں
آپ ہماری منزل ہوتے جاتے ہیں
کوئی کوشش کر کے دیکھے تو احمدؔ
آسانی سے حاصل ہوتے جاتے ہیں