خواجہ دل محمد روڈ
خواجہ دل محمد دل اسلامیہ کالج لاہور میں حساب کے پروفیسر تھے ۔ لاہور میونسپل کارپوریشن نے کالج کے پیچھے والی سڑک کا نام ان کے نام پر’’خواجہ دل محمد روڈ‘‘ رکھ دیا تھا ۔ہری چند اختر ایک دن کچھ دوستوں کے ساتھ گزر رہے تھے۔ ان کی نظر سڑک پر لگے بورڈ پر گئی جس پر’’خواجہ دل محمد روڈ‘‘ لکھا ہوا تھا ۔ فوراً دوستوں سے مخاطب ہوکر بولے۔’’یار عجیب بات ہے ۔ ہم تو خواجہ دل محمد کا تخلص ’’دل‘‘ سمجھے ہوئے تھے لیکن ان کا تخلص تو’’روڈ‘‘ ہے ۔‘‘