کامیاب مشاعرہ؟
مسوری کے مشاعرے سے واپسی پر جگن ناتھ آزاد ، ہری چند اختر،بسمل سعیدی ٹونکی کچھ اور شاعروں کے ساتھ سفر کررہے تھے۔ ہری چند اختر نے بات چیت کے دوران کہا’’مسوری کا مشاعرہ بہت بے کار رہا ہے ۔‘‘
آزاد صاحب اظہار حیرت کرتے ہوئے بولے۔’’اخترؔ صاحب مشاعرہ تو بہت کامیاب تھا ۔‘‘
اس پر اختر صاحب بولے:
’’نہ شعراء کی آپس میں لڑائی ہوئی ، نہ گالی گلوچ ہوئی ، نہ معاوضہ کی کمی بیشی کا جھگڑا ہوا اور نہ ہی ہوٹل والوں کی کوئی چیز گم ہوئی ۔ کیا خاک کامیاب مشاعرہ تھا۔