یہ بھی نہیں کہ ہم نے بھروسا کیا نہ ہو
یہ بھی نہیں کہ ہم نے بھروسا کیا نہ ہو
یہ بھی نہیں کہ آنکھ سے پردہ ہٹا نہ ہو
یہ بھی نہیں کہ آپ سمجھ پائیں دل کی بات
یہ بھی نہیں کہ آپ کو کچھ بھی پتا نہ ہو
یہ بھی نہیں کہ سب پہ زمانہ ہو مہرباں
یہ بھی نہیں کسی سے زمانہ خفا نہ ہو
یہ بھی نہیں کہ آنکھ ہے در پر لگی ہوئی
یہ بھی نہیں کہ دل کو کوئی آسرا نہ ہو
یہ بھی نہیں کہ ضبط سے گزرے نہیں کبھی
یہ بھی نہیں کہ آنکھ سے آنسو بہا نہ ہو
یہ بھی نہیں کہ یاس کے بادل جمے رہے
یہ بھی نہیں کہ آس کا سورج اگا نہ ہو
یہ بھی نہیں کہ وعدے نباہے گئے ہوں سب
یہ بھی نہیں کہ کوئی بھی وعدہ وفا نہ ہو