یا رب یہ کیسا منظر ہے
یا رب یہ کیسا منظر ہے
سب کے ہاتھوں میں خنجر ہے
باہر سے کیا دیکھ رہے ہو
دل تو سینہ کے اندر ہے
پوچھ رہا تھا سہما بچہ
کیوں دہشت کا یہ منظر ہے
مطلب کیا ہے خاموشی کا
بولو آخر کیا چکر ہے
یوں کچلا ہے میرے دل کو
تیرے سینہ میں پتھر ہے
ہار گیا تو کیا ہے مشکل
مرنے سے جینا بہتر ہے