مٹی کا گڈا ہو جیسے

مٹی کا گڈا ہو جیسے
لہروں سے ٹوٹا ہو جیسے


خود ہی خود میں کھو جاتا ہے
خود سے وہ ملتا ہو جیسے


اک گاڑی سے خون ہوا ہے
پورا گھر کچلا ہو جیسے


غزلیں اس کی اتنی پیاری
میرے لیے لکھتا ہو جیسے


میری سانسوں سے زندہ ہے
مجھ پر وہ مرتا ہو جیسے