یا رب وہ وقت آخری وقت دعا بھی ہو

یا رب وہ وقت آخری وقت دعا بھی ہو
توبہ کا میرے واسطے اک در کھلا بھی ہو


دل چاہتا ہے مجھ سے ملے بار بار وہ
ملنے کا بار بار سبب جانتا بھی ہو


ممکن نہیں ہے روز جو ملنا ہمیں نصیب
ان سے کبھی کبھار سہی رابطہ بھی ہو


اس سے ہی دل لگایا وہی من کا میت ہے
اللہ کرے نہ اور کوئی ہم نوا بھی ہو


چاہت کے رنگ اس نے جو مجھ کو عطا کئے
دل سوچتا تھا ایسے کوئی چاہتا بھی ہو


اس نے پکارا پھر سے ہے جس نے کبھی کبھی
دل کھول کے برا بھلا ہم کو کہا بھی ہو


جلوے بکھر رہے ہیں جو حسن و جمال کے
اتنے ہجوم میں کوئی چہرہ نیا بھی ہو


اس نے کہا ہے جب سے مرا دل نہال ہے
پیاری شگفتہؔ تم ہو مری دل ربا بھی ہو