وہ ماہر زبان و بیاں ماہر سخن

وہ ماہر زبان و بیاں ماہر سخن
غالب کے ہم نوا وہ شناسائے علم و فن


تاثیر تھی زباں میں تو گفتار پرکشش
اب بھی مجھے ہے یاد وہ لہجے کا بانکپن


عابد معلمی کو عبادت سمجھتے تھے
تحقیق تھی عمامہ تو تنقید پیرہن


خود ان ہی کے جلائے چراغوں کے نور سے
علم و عمل کی آج بھی روشن ہے انجمن