وہ آئیں تو ہوگی تمناؤں کی عید

وہ آئیں تو ہوگی تمناؤں کی عید
مے زہرہ بنی تو روح مستیٔ ناہید
ارمان بڑے گلے میں ڈھولک ڈالے
تھرکی کولہے پہ ہات رکھ کر امید