شوہر کی گمراہی
یونس سلیم صاحب کی اہلیہ کراچی گئیں تو جوش صاحب سے ملنے کے لئے تشریف لے گئیں ۔ جوش صاحب نے پہلے تو یونس صاحب کی خیر و عافیت دریافت کی اور اس کے بعد کہنے لگے کہ یونس آدمی تو اچھا ہے لیکن آج کل اس میں نقص پیدا ہوگیا ہے ۔ ایک تو نماز بہت پڑھنے لگا ہے اور دوسرے اچھی بھلی صورت کو داڑھی رکھ کر بگاڑ رہا ہے ۔ اس پر بیگم یونس نے عرض کیا کہ داڑھی رکھنے کا مشورہ تو یونس صاحب کو میں نے ہی دیا تھا ۔ اس پر جوش صاحب نے فوراً جواب دیا کہ ’’آدم کو بھی تو حوا نے ہی گمراہ کیا تھا۔‘‘