تو جلا وہ بھی غلط تھا میں جلا یہ بھی غلط

تو جلا وہ بھی غلط تھا میں جلا یہ بھی غلط
حوصلہ وہ بھی غلط تھا حوصلہ یہ بھی غلط


اس نے مندر توڑ ڈالا تو نے مسجد توڑ دی
زلزلہ وہ بھی غلط تھا زلزلہ یہ بھی غلط


بانٹ کر جسموں کو اب وہ بانٹنے نکلے ہیں دل
فیصلہ وہ بھی غلط تھا فیصلہ یہ بھی غلط


اس سیاست نے ہمیں ہندو مسلماں مان کر
تب چھلا وہ بھی غلط تھا اب چھلا یہ بھی غلط


اس نے میری جان بخشی میں نے اس کی زندگی
کیا بھلا وہ بھی غلط تھا کیا بھلا یہ بھی غلط


پہلے مذہب پھر سیاست نے بڑھایا جو یہاں
فاصلہ وہ بھی غلط تھا فاصلہ یہ بھی غلط


پیار کے ان راستوں کو چھوڑ کر اے ارملیشؔ
تو چلا وہ بھی غلط تھا میں چلا یہ بھی غلط