تمہاری یاد کے اجڑے ہوئے، اداس چمن

تمہاری یاد کے اجڑے ہوئے، اداس چمن
نکھر رہے ہیں، مرے درد کی پھوار کے ساتھ
میں سوچتا ہوں، کبھی تم بھی لوٹ آؤ گے
تمہارا بھی تو تعلق ہے، کچھ بہار کے ساتھ