کاوش صبح و شام باقی ہے

کاوش صبح و شام باقی ہے
ایک درد مدام باقی ہے
سجدے کرتا ہوں اٹھ کے پچھلے پہر
عشق کا احترام باقی ہے