درد کا جام لے کے جیتے ہیں

درد کا جام لے کے جیتے ہیں
ضبط سے کام لے کے جیتے ہیں
لوگ جیتے ہیں سو بہانوں سے
ہم ترا نام لے کے جیتے ہیں