تیسری بیٹی
میں نے جب جنم لیا
تو میری ماں مجھے چھاتی سے لگائے
رو رہی تھی
میری بھوک نے چلانا شروع کیا
میں نے دودھ کی بجائے اپنی ماں کے
آنسوؤں کا نمک چکھا
پھر میں آنسو پیتے پیتے
جوان ہو گئی
اور آنسو پی کر جوان ہونے والی لڑکیوں کو
اگر سانپ بھی کاٹ لے تو وہ مر جاتا ہے