نیک پروین

یہ ضروری نہیں
تم جس پروین کی تلاش میں ہو
وہ نیک بھی ہو
اکثر زندگی کے ساتھ
قدم سے قدم ملا کر چلنے والی لڑکیاں
پیچھے رہ جاتی ہیں
اور چھپکلی اور کاکروچ سے
ڈرنے والی لڑکیاں
محبت کی دوڑ میں اول آ جاتی ہیں


عجیب شہر ہے دشمن تو ہنس کے ملتا ہے
یہ مرے دوست ہیں جو بے رخی سے ملتے ہیں
تمہارے بعد تو خود سے بھی مل نہیں پائے
یہ تم سے کس نے کہا ہم کسی سے ملتے ہیں