تیرے جانے کا کوئی غم تو نہیں
تیرے جانے کا کوئی غم تو نہیں
خوبرو اس جہاں میں کم تو نہیں
اک ترے واسطے سبھی چھوڑیں
اور ہوگا وہ کوئی ہم تو نہیں
اور مل جائیں گے یہ جام و سبو
جام تیرا بھی جام جم تو نہیں
جو مباحث میں قول فیصل ہو
تیری باتوں میں ایسا دم تو نہیں
کچھ تو ہوگا ملال کھونے کا
دیکھ تیری بھی آنکھ نم تو نہیں