ترکھان مبشر علی زیدی 07 ستمبر 2020 شیئر کریں کرسی میں نکلی ہوئی کیل کی طرح سیاست دان مجھے چبھتے ہیں جب اور جہاں نظر آتے ہیں ٹھونک دیتا ہوں انہیں اپنے ہتھوڑے سے ان کے حق میں یا خلاف دلائل کو تولے بغیر ترکھان کی دکان میں ترازو کا کیا کام