تلاش
اہل عقل کے ساتھ
میں کچھ دور چلا
خدا نہیں ملا
اہل کتاب کے ساتھ
میں کچھ دور چلا
جواب نہیں ملا
اہل اقتدار کے ساتھ
میں کچھ دور چلا
معرفت نہیں ملی
اہل تذبذب کے ساتھ
میں کچھ دور چلا
قرار نہیں ملا
اہل عشق کے ساتھ
میں کچھ دور چلا
حسین مل گیا