تلاش

یہ جو تیری تلاش میں نکلتا ہوں میں
سیاہ اندھیری راتوں میں
ایک کاغذ پہ لکھ کے نام تیرا
تو لوگ پہچانتے نہیں
تمہیں جانتے نہیں
تیری خوشبو کی چھڑی پکڑ کے
چل کے ساری رات
میں تاروں پہ اپنا پتا چھوڑ آتا ہوں
کبھی گزرو تو پڑھ لینا
سنا ہے وہیں پہ رہتے ہو تم