نیندوں میں

خوابوں کی چادر تلے
تیری خوشبو کو لوریاں سناتا ہوں
گھر میں سب کہتے ہیں
میں نیندوں میں گنگناتا ہوں
لفظ مچلتے ہیں سرہانے
میں نظمیں بنتا رہتا ہوں
گھر میں سب کہتے ہیں
میں نیندوں میں مسکراتا ہوں