اندھیروں کی بارش منیش چندرا 07 ستمبر 2020 شیئر کریں صبح ہونے سے ذرا پہلے میری رات ملتی ہے مجھے پاؤں جمع کے چلتی ہوئی اندھیرے میں شرابور آنچل سے اندھیرے نچوڑتی ہوئی میرے گھر کے موسم سے کوئی شکایت سی کرتی ہوئی میں اسے دلاسا دیتا ہوں بارش کا موسم جانے کو ہے