تعلق

جواب ملیں بھی
تو
پہچاننے میں زحمت ہو
کریں جو بات
تو ایسے
کہ یہ گماں ہو جائے
کہ
ہم میں تم میں
کوئی
رسم و راہ تھی ہی نہیں