امانت

میں
سالہا سال سے
ایک چھوٹی سی
پوشیدہ آرزو کا امین ہوں
میرا ایک مختصر سا خوب صورت لکڑی کا مکان
آنگن میں
دانہ چگتی ہوئی مرغیاں
کچھ پالتو جانور
گائیں بھینسیں بکریاں
اور
چاروں سمت سبز رنگ میں لپٹے ہوئے کھیت ہی کھیت
میٹھے پانی سے لبریز
گہرے کنوئیں
اور
انہیں کھیتوں کے درمیان سے ہو کر
گزرتی ہوئی ایک کہکشاں جیسی پگڈنڈی
سرنگوں درختوں کے
آداب قبول کرتی ہوئی
لیکن
نہیں کچھ بھی نہیں
میں تو ابھی تک
اس چھوٹی سی پوشیدہ آرزو کا امین ہوں