مادری زبان
دروازے کے اِدھر اُدھر نظر ڈالی گھنٹی کا کوئی سوئچ نہیں تھا۔ لہٰذا ہولے سے دروازہ کھٹکھٹایا..... کوئی آواز نہیں..... پھر دوبارہ اور زور سے..... اور زور سے.....؟ ’’کون ہے‘‘؟..... چیختی ہوئی ایک آواز سماعت سے ٹکرائی۔ آواز اوپر سے آئی تھی۔ میں نے گردن اٹھائی لیکن کوئی نظر نہیں آیا۔ ذرا ...