افسانہ

میں اور میرا ساتھی

میرا خوف اور میں...ہم دونوں کا رشتہ بہت پرانا ہے۔ اس ساتھی نے ہمیشہ میرا ساتھ نبھایا ہے۔ اس کی رفاقت میری زندگی کی چند پائیدار رفاقتوں میں سے ایک رہی ہے۔ ہم ساتھ ساتھ چلتے رہے۔ یہ ہمیشہ سے ہی مجھے پناہ دیتا آیا ہے۔ میں اور خوف ہم دونوں دوست ہیں،اچھے ساتھی ہیں۔ بچپن بہت اچھا گزرا۔ ...

مزید پڑھیے

ہست نیست

میرے بیٹے علی نے ہمیشہ کی طرح اپنا سکول بیگ شاپ کے ایک کونے میں پٹخا اور سٹول کھینچ کر میرے قریب بیٹھ گیا۔ میں نے بھی اپنا معمول کا سوال دہرایا۔ ’’کھانا کھا لیا تھا؟‘‘ حقیقت یہی ہے کہ ہر ماں اپنے بچے کے کھانے پینے کے بارے میں ہمیشہ متجسس اور فکرمند رہتی ہے۔چاہے بچہ جتنا مرضی ...

مزید پڑھیے

خاموشیاں

چونکہ ہم دونوں اکٹھی اندر لائی گئیں تھیں اس لئے مجھے اس سے خواہ مخواہ ہی دلچسپی پیدا ہو گئی تھی۔ دونوں ایمبولینس رکیں تو ہسپتال کے وارڈ بوائے جلدی جلدی آگے بڑھے، ہم دونوں کے سٹریچروں کو اٹھایا اور جلدی جلدی ہمیں آئی سی یو کی طرف لے کر بھاگے۔ مجھے میرے اُسی پرانے دمے کے اٹیک نے ...

مزید پڑھیے

اللہ کی مخلوق

دشوار گذار پہاڑی سلسلوں کے بیچوں بیچ انہوں نے اپنا خفیہ ٹھکانہ، اپنی پناہ گاہ بنا رکھی تھی۔ وہ اپنے ہر اس شکار کو یہیں لے کر آتے جسے اغوا کرنے کے بعد انہیں ایک موٹی رقم مل سکتی تھی۔ ان کی دہشت کو للکارنے کا کسی میں حوصلہ نہ تھا۔ اغوا شدہ افراد میں، اس علاقے میں کام کرنے والی غیر ...

مزید پڑھیے

غم ہستی

چونکہ ہم دونوں اکٹھی اندر لائی گئیں تھیں اس لئے مجھے اس سے خواہ مخواہ ہی دلچسپی پیدا ہو گئی تھی۔ دونوں ایمبولینس گاڑیاں رکیں تو ہسپتال کے وارڈ بوائے جلدی جلدی آگے بڑھے، ہم دونوں کے سٹریچروں کو اٹھایا اور جلدی جلدی ہمیں آئی سی یو کی طرف لے کر بھاگے۔ مجھے میرے اُسی پرانے دمے کے ...

مزید پڑھیے

کرسٹل ہاؤس

اس جوڑے میں کوئی خاص بات تھی، جو انہیں پہلی نظر دیکھنے میں دوسروں سے کچھ ہٹ کر اور منفرد بناتی تھی۔۔۔ وہ انسانوں سے زیادہ پرندوں کا جوڑا نظر آتے تھے۔ دونوں کی جسامت ایک جیسی تھی۔ گورے رنگ، اکہرے بدن، کچھ کچھ آگے کو جھکے ہوئے، چہرے نوکیلے اور ناکیں پرندوں کی چونچوں کی طرح سامنے ...

مزید پڑھیے

دو گھنٹے جہنم میں

صبح تک میں خود بھی اپنے آپ کو ایسا بیمار نہ سمجھتا تھاکہ وصیت کی فکر کرتا یا ان سب ناتمام کاموں کا انتظام کرجاتا جن کو میں کبھی اپنی ۴۰ سال کی عمر میں پورا نہ کر سکا تھا اور نہ شاید کبھی انجام تک پہنچا سکتا، خواہ اتنی ہی عمر اور کیوں نہ مل جاتی۔ صرف کبھی کبھی قلب کے حوال میں درد کی ...

مزید پڑھیے

دنیا کا اولین بت ساز

زرقا کی خاموش زندگی، جس کی ابتدا خود اسے بھی نہ معلوم تھی، اور جو جابلقا کے سنگستان میں اس طرح گزر رہی تھی، جیسے صرف ایک سایۂ متحرک یا غیرمحسوس آوازِ بازگشت، اب اپنے اندر کوئی انقلاب پیدا کرنا چاہتی تھی، خواہ وہ انقلاب سمندر کی اسی پرشور موج سے کیوں نہ حاصل ہو، جو روز اس کے ...

مزید پڑھیے

شہید آزادی

ضرورت ہے ’’ایک تعلیم یافتہ، سلیقہ مند، خوشرو نوجوان لڑکی کے لیے ایک شوہر کی جو تمام مردانہ خصوصیات تعلیم کے ساتھ کم از کم پانچ سو روپیہ ماہوار کی آمدنی کا مالک اور حسنِ ظاہری کے ساتھ ادبی ذوق بھی رکھتا ہو۔ تصویریں مطلوب ہیں۔‘‘ ہرچند رشید اشتہاری شادی کا موافق نہ تھا اور وہ ...

مزید پڑھیے

دوخط

اسلم اور ذاکر اپنی فطرت کے لحاظ سے بالکل ایک دوسرے کی ضد واقع ہوئے تھے، لیکن اپنے زمانۂ تعلیم میں جو اسکول اور کالج ملاکر پورے آٹھ سال کازمانہ تھا، دونوں اس قدر اتحاد و اتفاق، اس درجہ یکجہتی دیکرنگی کے ساتھ رہے، کہ بسا اوقات خود انھیں بھی تعجب ہوتا تھا کہ یہ کیا بات ہے۔ اس میں ...

مزید پڑھیے
صفحہ 93 سے 233