افسانہ

ساری رات

دوسرا گلاس بھی خالی تھا۔ میرا گلاس، جوپہلا گلاس نہیں تھا، خالی ہو رہا تھا۔ میں نے دوسرے گلاس کو بھی بھر دیا اور انتظار کرنے لگا۔ اس کا جس کے آنے کا انتظار تھا۔ اس کا جس نے آنے کا وعدہ نہیں کیا تھا۔ چھت پر چاندنی سو رہی تھی۔ ہوا جاگ رہی تھی اور رات کا دل دھڑکا رہی تھی کبھی کبھی ...

مزید پڑھیے

درگور

تقریباً بھاگتے قدموں سے آفس سے باہر نکلتے ہی طاہرہ نے آسمان کی جانب نظر دوڑائی۔گہرے بادلوں سے ڈھکا ہوا آسمان اور کراچی جیسے وسیع وعریض شہرکی فلک بوس عمارتیں جو اس شہر کے لوگوں کو ان کے قد سے بھی چھوٹا بنائے دے رہی تھیں۔ سڑکوں پر پھرتے چھوٹے چھوٹے قدوں کے یاجوج ماجوج۔ ۔۔ جو ...

مزید پڑھیے

کابلی والا کی واپسی

کابلی والے کے ہونٹ لرزے۔ ’’اچھا صاحب اب میں چلوں ۔ ۔ ۔ وقت کم ہے۔ کچھ سامان بھی خریدنا ہے۔ صبح چار بجے کی گاڑی ہے۔‘‘ ’’ہاں خان۔ ‘‘جیسے میں نیند سے جاگا۔ کوئی دردناک خواب دیکھتے دیکھتے چونکا۔ ’’اب کب آؤ گے خان ؟میں نے اس کے دونوں ہاتھوں کو اپنے ہاتھوں میں تھام کر اپنے سینے ...

مزید پڑھیے

پرندے کا سایہ

ماہر نفسیات عزیز شریفی نے بیگم فردوس کے کیس کی پیروی کی فائل اٹھائی اور کیس کا شروع سے مطالعہ کرنے لگے۔ گذشتہ کئی روز سے بیگم فردوس ان کے زیر مشاہدہ تھیں۔ چنانچہ ان کی شخصیت کے بعض خصائل شریفی کی نگاہ میں آچکے تھے۔ بادی النظر میں بیگم فردوس کا کیس پیچیدہ تو نہ تھا، مگر اس قدر ...

مزید پڑھیے

چوپال میں سنا ہوا قصہ

گاؤں کی چوپال ویران پڑی ہوئی ہے۔ پوہ کی رات ہے۔ برفیلے جھونکوں سے برگد پر ٹنگی قندیلیں جھول جھول جاتی ہیں.....ایک بوڑھا گاؤں سے دور چلا جاتا ہے۔ ایک ہاتھ میں اس کے فاختہ ہے اور دوسرے میں کتاب۔ پیچھے پیچھے اس کے ایک گدھا چلا جاتا ہے، پیٹھ پر جس کی ایک صندوق لدا ہوا ہے اور وہ صندوق ...

مزید پڑھیے

جہاز پر کیا ہوا؟

موٹرویسل گاندھی (Motor Vessel Gandhi) نام کا جہاز صوبہ گجرات کی مشہور بندرگاہ کانڈلہ سے، صبح سات بجے صوبہ بنگال کے تاریخی شہر کلکتہ کی جانب روانہ ہوا تھا۔ بحیرۂ عرب کی موجوں میں ہلکا سا تلاطم تھا، ذرا تیز ہوا بہہ رہی تھی، اکادکا سمندر پرندے جہاز کا طواف کرتے اب بھی دیکھے جاسکتے تھے۔ ...

مزید پڑھیے

گائے

ایک روز انہوں نے مل کر فیصلہ کیا تھا کہ اب گائے کو بوچڑ خانے میں دے ہی دیا جائے۔ اب اس کادھیلا نہیں ملنا۔ ان میں سے ایک نے کہا تھا۔ ان مٹھی بھر ہڈیوں کو کون خریدے گا۔ لیکن بابا مجھے اب بھی یقین ہے۔ اگر اس کاعلاج باقاعدگی سے۔ چپ رہو جی۔ بڑے آئے عقل والے۔ نکا چپ کر کے ایک طرف ...

مزید پڑھیے

ایک محبت کے بارے میں

ایک قدیم کہانی کو دہرانے کے درمیان مفروض حریف سے لڑتے ہوئے اداکار اس تلوار سے اچانک شدید زخمی ہوگیا جو صرف اداکار ، حریف اور تماشائیوں کے تصور میں تھی۔ اس پرحریف ہی نہیں تماشائی بھی حیران تھے۔ پسلیوں کے درمیان راستہ بناتی ہوئی تلوار سیدھی اداکارکے سینے میں ایسے اتری تھی جیسے ...

مزید پڑھیے

کچے شہتوت

بہار کے شروع شروع کے دن تھے۔ ہوا کے جھونکوں میں ہرطرف پھولوں کی مہک ایسے بسی تھی جیسے قدرت نے آسمان سے زمین پر چاروں طرف ائیر فریشنر سے اسپرے کر دیا ہو۔۔۔ یہ جن دنوں کا ذکر ہے میں شاید آٹھویں کے امتحان سے فارغ ہو کر نویں کلاس کی تیاری میں مگن تھا۔۔۔۔ عجب عمر تھی اور عجیب دن۔۔۔ ...

مزید پڑھیے

سوروں کے حق میں ایک کہانی

بہت بلندی سے ایک پہاڑی اترتی ہے۔ جس طرح مسجدِ جامع کی دھلی دھلائی سیڑھیاں متانت کے ساتھ قاضیِ شہر کے پاپوش چومتی ہوئی، نیچے عامتہ الناس کی دھواں لپٹی دنیا میں اتر رہی ہوں۔ ٹھیک اسی طرح ایک پہاڑی اترتی ہے۔ تو شام کے جھٹپٹے میں اور کبھی دھند میں شاید کئی لاکھ فیٹ کی بلندی سے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 213 سے 233