سانڈ
’’یہ کیسی بھگدڑ مچی ہے بھائی؟‘‘ سورج پورگاؤں کے ایک بوڑھے نے اپنے برآمدے سے بھاگنے والوں کو مخاطب کیا — ایک نوجوان نے رُک کرہانپتے ہوئے جواب دیا۔‘‘ ’’چاچا !گاؤں میں آج سانڈ پھر گھس آیا ہے۔‘‘ ’’سانڈ پھرگھس آیاہے!‘‘بوڑھے کی سفیدلمبی داڑھی اوپرسے نیچے تک ہل اٹھی — ’’ہاں ...