ایک دردمند دل
آرکسٹرا نے ناچ کی ایک نئی دھن بجانی شروع کی، اور ناچنے والے جن میں زیادہ تعداد لندن یونیورسٹی کے شعبہ السنۂ شرقیہ وافریقہ کے طلباء اور طالبات کی تھی، پھر مصروف رقص ہوگئے۔ ناچ کا یہ ہنگامہ لندن کی ایک بھیگی ہوئی سرد شام کو، یونیورسٹی کی وسیع عمارت کے ایک کمرے میں برپا تھا۔ ...