افسانہ

بوڑھا یوکلپٹس

حویلی کے کچے کشادہ اور صاف ستھرے آنگن کے بیچ میں یوکلپٹس سر اٹھائے کھڑا تھا۔ اس کا اونچا چکنا اور سفید تنا۔ آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا تھا۔ اور پتلی پتلی شاخوں میں پروئے ہوئے نرم نرم پتے، نیچے کی طرف جھکے ہوئے، ہوا کی شفیق تھپکیوں کی تال پر ادھر سے ادھر لہرا رہے تھے۔ جیسے کوئی ...

مزید پڑھیے

گستاخ

عورت نے حیرت سے دیکھا ۔۔۔ پہلے اس کا ہاتھ کھینچا گیا ۔۔۔۔ پھر اس پرتیزکلہاڑی کا وار کیا گیا ۔۔ اس نے پہلی بار جسم کا ایک حصہ کٹنے کا درد سہا اور اپنا بازو الگ گرتے ہوئے دیکھا ۔۔ پھر اس کا پاوں کاٹا گیا ۔ اس کے بعد پے در پے اس کے جسم کے ٹکڑے ٹکڑے کردیئے گئے ۔۔۔ آخری چیز جو اس نے اپنے ...

مزید پڑھیے

ناموجود

ان بکس چیٹنگ می : ہم کب ملیں گے ،کب میں تم کو چھو سکوں گی ۔۔ جانو : بہت جلد میری جان بہت ہی جلد ۔۔۔ میں تم سے زیادہ بے قرار ہوں ۔۔ می : بے قرار ہوتے تو اپنا ٹرانسفر میرے شہر میں کروا لیتے ۔۔۔ تم سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہو ،پہلے اتنا پیار اور توجہ دیتے ہو ،اور جب عورت پگھل جاتی ہے تب ...

مزید پڑھیے

کیا ہے

اس نے چائے بنائی ، سینڈوچ کو پلیٹ میں سجایا اور اپنے کرداروں کو دیکھ کر مسکرائی ۔۔ آرہی ہوں ، ہاں آج دیر ہوگئی . کمرے میں کوئی نہیں تھا ، وہ سکون سے اپنا لیپ ٹاپ اور موبائل ساتھ لیے بیٹھی تھی . لیپ ٹاپ پر اس کے پسند کے گانے بج رہے تھے ، اس کے کردار اس کے ساتھ جھوم رہے تھے ۔۔ وہ ...

مزید پڑھیے

اسیر خواب

آج بھی وہی ہوا ۔۔۔ میرے گلے لگتے ہی اس کا جسم ہلکا ہو کر ہوا میں جھول گیا ۔ بے وزن گڑیا جیسا اس کا وجود میری گرفت میں تھا اور میں اس سے جیسے دل کر رہا تھا ویسے کھیل رہا تھا ۔اسے چھو رہا تھا اور بہک رہا تھا ۔۔۔ اس کے ہلکے پھلکے وجود میں سرور اور مزے کی لہریں سی لہرا رہی تھیں ۔۔ جن کو ...

مزید پڑھیے

ضرورت

مہک کا دل اسے چھونے کے لئے تڑپ رہا تھا ۔ دسترس میں ہوتے ہوئے بھی اس کے بس میں کچھ نہیں تھا ۔۔۔ وہ اس کا شوہر تھا ۔۔۔ اس کے بچوں کا باپ ، اس کا کفیل ۔۔ اس کے سر کا تاج ۔۔ اس کو معاشرے میں عزت دینے والا ۔ اس کے جسم پر ایک مدت تک اپنا حق جتا کر حکومت کرنے والا ۔۔ ۔۔ ۔۔۔ آج وہ اس کا محتاج ...

مزید پڑھیے

انحطاط

وہ سڑک اب بالکل ویران ہوگئی تھی، جہاں روزانہ غول کے غول کبوتر آتے تھے اور دانوں سے بھری سڑک پر بغیر کسی خوف وخطر، شکم سیر ہوتے تھے۔۔۔ اس سڑک کی ویرانی میں اس بڑے سے شاپنگ مال کا ہاتھ تھا جو عین سڑک کے ساتھ اونچا لمبا آسمان چھوتا دکھائی دیتا تھا۔ یہ پرآساٰش شاپنگ مال، اعلی ...

مزید پڑھیے

عورت کتها

کاش میں رک جاتی ۔۔۔ وہ جب سے آئی تھی ایک ہی رٹ لگا رہی تھی ۔۔۔۔ ۔ اس اولڈ ہوم میں صرف خواتین تھیں مگر اولڈ ہوم آنے کا صدمہ بہت ہوتا ہے ۔ وہ چونکہ نئی نئی تھی اور سب کے سامنے بولنا نہیں چاہتی تھی اس لیے میں نے ایک دن اس سے اکیلے میں اس کی کہانی پوچھی ۔۔ تب وہ ٹھنڈی سانس لینی لگی اور ...

مزید پڑھیے

متروک

پھر کیا ہوا باجی ؟وہ ماہ پارہ کو دیکھنے لگا جو آج ضرورت سے زیادہ نشے میں تھی ۔۔۔۔اور اپنی کہانی سناتے سناتے چپ ہوگئ تھی ۔۔۔ پھر میں سپر ماڈل بن گئی ۔۔ ہر کوئی اپنی پروڈکٹ بیچنے کے لیے مجھے خریدنے لگا ،بڑے شہر میں آگئی ،نئی پہچان بنا لی ۔۔ میں امیر ہو تی گئی اور اپنے تمام رشتوں ...

مزید پڑھیے

نارنگ

ڈھوک سیال کی سیدو کبھی جلتا ہوا انگارہ تھی اور اب بجھی ہوئی راکھ۔ مٹی کے چولہے میں پڑی ہوئی راکھ جو صرف برتن ہی کالے کرتی ہے ۔ لوہے کے پائپ سے جتنی پھونکیں مار لو لکڑی سوکھ گئی تو سلگ نہیں سکتی لیکن وہ گیلی لکڑی تھی، جو آگ نہ بھی پکڑے مگر اس کا دھواں سامنے والے کی آنکھیں دکھانے ...

مزید پڑھیے
صفحہ 134 سے 233