افسانہ

زبیدہ

گزرے زمانوں کا ذکرہے کہ ملک عدم میں زیبارونام کی کوئی شہزادی تھی،سانولارنگ،کھڑی ناک،لمبوتراچہرہ،بڑی بڑی آنکھیں اوربائیں گال پرتل۔وہ اپنی آنکھوں سے دانائی کاکام لیتی تھی،بادشاہ کی بڑی بیٹی ہونے کے ناتے اس کی رسائی تخت تک تھی۔وزراء اورمشیراس کی عقل کے معترف تھے اوربادشاہ ...

مزید پڑھیے

بڑھاپا

احمد عرصہ کی غریب الوطنی کے بعد اپنے گاؤں پریم نگر میں پرانی اور ٹوٹی پھوٹی مسجد کی مرمت کے لیے بلایا گیا۔ وہ اسی گاؤں میں پیدا ہوا تھا اور اسی گاؤں میں اس کی شادی بھی ہوئی تھی باوجود اس کے جب وہ گاڑی سے اسٹیشن پر اترا تو اپنے گاؤں کے مناظر کو مشکل سے پہچان سکا۔ ہر چیز اپنی ہیئت ...

مزید پڑھیے

سمن پوش

’’شہید زخم شمشیر تغافل اجرہا دارد‘‘ ناہید سے میرا تعارف لکھنؤ میں ہوا جب میں نے پہلی بار اس کی تصویر اپنے ایک عزیز دوست ناصری کے کمرے میں دیکھی تھی۔ ناصری کو فن نقاشی سے خاص شغف تھا، جو جنون کی حد تک پہنچا ہوا تھا۔ کوئی دلکش تصویر اس کی نظر سے گزر جاتی پھر ناممکن تھا کہ وہ اس ...

مزید پڑھیے

آسیب

شروع میں تو کتنا عرصہ ہمیں یقین ہی نہ آیا کہ یہ جو دن رات کی دوڑ دھوپ کے باوجود ہماری پوری نہیں پڑتی اور آئے روز بیماری، لڑائی جھگڑے اور چھوٹے موٹے حادثات کی صورت، کوئی نہ کوئی آفت ہمیں گھیرے رکھتی ہے، اس کی اصل وجہ کیا ہے۔ ہم یہی سمجھتے رہے کہ یہ سب اللہ کی طرف سے ہے۔ بلکہ امی ابا ...

مزید پڑھیے

باگھ بگھیلی رات

مولوی صاحب پڑھے لکھے اور عقلمند آدمی تھے۔ نہایت ہوشیاری سے اس مشکل سے نکل گئے۔ انہوں نے کہا، ’’میں نے حلال ضرور کی تھی مگر مجھے نہیں معلوم کس کی تھی۔ سجاول موچی مجھے بلا کر لے گیا تھا، اسی نے کھال بھی اتاری تھی اسے ہی پتہ ہوگا۔‘‘ حکم ہوا، ’’سجاول موچی کو حاضر کیا ...

مزید پڑھیے

دوپہر اور جگنو

اس کی بیوی اسے جگاتی ہے تو وہ ہڑ بڑا کر اٹھ بیٹھتا ہے۔ ’’کیا ہوا؟۔۔۔۔ خیر تو ہے؟‘‘ ’’چھ بج رہے ہیں اب اٹھ جائیے۔‘‘ ’’اوہ میں سمجھا۔۔۔۔ پھر کوئی بری خبر!‘‘ ’’وہ دھڑکتے ہوئے دل پر ہاتھ رکھ لیتا ہے۔ پھر کہتا ہے‘‘ ’’روز کہتا ہوں نیک بخت۔۔۔۔ مجھے اس طرح نہ جگایا ...

مزید پڑھیے

الہام

دوپہر کے کھانے میں جب اتنا کم وقت رہ گیا کہ گاؤں سے کوئی سندیسہ شہر نہ پہنچ سکے تو چودھری رمضان نے اپنے گھر کے کشادہ صحن میں کھڑے ہو کر منادی کرنے کے سے انداز میں اطلاع دی۔ ’’فوجی آ رہے ہیں۔‘‘ ’’کب؟‘‘ ’’آج۔‘‘ ’’آج؟‘‘ ’’ہاں دوپہر کو۔۔۔ کھانے کی تیاری ...

مزید پڑھیے

ماس اور مٹی

سب سے پہلے حمد اس رب کی جس کی قدرتوں کا کچھ شمار نہیں۔ اس نے لاکھوں کروڑوں دنیائیں، کہکشائیں اور چاند سورج پیدا کئے۔ اس نے دس لاکھ میل قطر کا سورج بنایا اور اسے کائنات میں ایک نقطے کی حیثیت بخشی۔ اس نے اربوں کھربوں ایسے ستارے بنائے جن میں سے بعض کی روشنی ہم تک لاکھوں کروڑوں ...

مزید پڑھیے

دیمک کا گھروندہ

اور چونکہ ویرانہ جنگل اور تاریکی سانپوں کے مسکن ہوتے ہیں اس لئے لوگ شہروں سے بھاگ کر جنگلوں اور ویرانوں کی طرف رخ نہیں کریں گے۔ بلکہ اپنے اپنے گھروں میں محصور ہو جائیں گے انسانی نسل کے لئے جب بھی کوئی خطرہ در پیش ہوا دھرتی نے ہمیشہ اسے آغوش میں پناہ دی ہے۔ انسان خوف زدہ چوہوں کی ...

مزید پڑھیے

بند مٹھی میں جگنو

جب پڑوس میں عورتوں کی لڑائی شروع ہوئی وہ گھر میں اکیلی تھی۔ وہ شہر سے اپنے ساتھ کوئی کتاب یا رسالہ نہیں لائی تھی۔ وہ کتابوں اور رسالوں سے اکتا گئی تھی۔ لیکن وہ شریف کی آٹھویں جماعت کی پھٹی پرانی کتابوں کو صبح سے کئی بار جھاڑ پونچھ چکی تھی۔ شریف اور ببلو صبح سے شریفاں کو لینے چچا ...

مزید پڑھیے
صفحہ 135 سے 233