کیا ہے
اس نے چائے بنائی ، سینڈوچ کو پلیٹ میں سجایا اور اپنے کرداروں کو دیکھ کر مسکرائی ۔۔ آرہی ہوں ، ہاں آج دیر ہوگئی .
کمرے میں کوئی نہیں تھا ، وہ سکون سے اپنا لیپ ٹاپ اور موبائل ساتھ لیے بیٹھی تھی . لیپ ٹاپ پر اس کے پسند کے گانے بج رہے تھے ، اس کے کردار اس کے ساتھ جھوم رہے تھے ۔۔ وہ سینڈوچ کھاتی اور چائے پیتے ہوئے مسکراتی ۔ اف میری جان تم بھی مجھے کیسے کیسے طریقوں سے بہلاتے ہو نا ۔ اس نے سینڈوچ اور چائے ختم کردی ۔
ایک کردار نے آگے بڑھ کر اس کو گلے سے لگا لیا ۔۔ اس کے اندر جیسے نئی توانائی سی آگئی ۔۔۔
آہ ۔۔۔ اور زور سے بھینچو ۔۔ اف ۔۔ میری جان ۔۔۔۔ وہ میٹھے سے مزے میں کراہے جارہی تھی ۔۔۔ آہ ۔۔ آہ ۔۔۔
اچانک اس کے شوہر کی آواز آئی ۔ تم سوتی کیوں نہیں ہو ؟
اس کے منہ سے نکلا ۔ کیا ہے کتے کے بچے ؟
شوہر اجنبی آواز سن کر دہل گیا ۔