گویم مشکل
مجھے حکم ہوا ہے کہ کہانی کا آغاز میں کروں۔ میں وہی قربان علی ہوں جس نے تمنا اور اس کی بیٹی گلاب کو دہلادینے والی حالت سے نکالا۔ ورنہ قسم بات بنانے والے کی سعید شاہ کے ساتھ جو ہوا، وہ ان کے ساتھ بھی ہوسکتا تھا۔ سعید شاہ میرا شاگرد، میرے چھوٹے بھائی جیسا ہے۔ اور میں تو ویسے بھی سید ...