افسانہ

چاند

رات کا وقت تھا۔ چاندنی چھٹکی ہوئی تھی ۔ سرد ہوا کے جھونکے کبھی دروازوں پر دستک دیتے تو کبھی رات کے پہرے داروں کو گُدگُداتے تھے۔ پہرے داروں نے الاؤ روشن کر لیے تھے۔ پورے چاند کی رات تھی اور پوری بستی چاندنی میں لپٹی ہوئی تھی۔ زمین پر ہوا رات کے پہرے داروں کو چھیڑ رہی تھی اور آسمان ...

مزید پڑھیے

بلائے ناگہاں

حیدر میرا بچپن کا دوست تھا۔ ہم دونوں ایک ہی محلہ میں رہتے تھے او ر دونوں نے ایک ہی سکول میں تعلیم پائی تھی۔ سکول چھوڑنے کے بعد اس نے کٹھ کی تجارت اختیار کی اور اس تجارت کی وجہ سے اس کی بیشتر زندگی کافرستان میں گزری، اب وہ ایک دولت مند شخص کی حیثیت سے آرام و آسائش کی زندگی بسر ...

مزید پڑھیے

گلنار

گیتی آرا، گلنار سے جس قدر محبت کرتی تھی۔ شجاع اسی قدر اس سے نفرت کرتا تھا۔ جب کبھی وہ اسے دیکھ پاتا، نہایت غضبناک ہوکر کہتا۔ ’’گیتی آرا! اس ڈائن کو یہاں سے دور کرو۔ ورنہ میں اس کو گولی مار دوں گا۔‘‘ درحقیقت وہ تھی بھی ڈائن۔ اسے یہ کہنا بالکل موزوں تھا۔ اس کا رنگ سیاہ اور شکل ...

مزید پڑھیے

صدائے جرس

خلیل میرا دوست تھا۔ ہماری محبت کالج بھر میں ضرب المثل تھی۔ ہم دونوں تاریخ قدیم سے گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ جہاں کیںر اخبارات یا رسائل میں کسی قدیم تہذیب کے متعلق کوئی لٹریچر شائع ہوتا۔ یا پرانے معبدوں اور مقبروں کی کھدائی کا ذکر ہوتا تو ہماری آتشِ شوق بھڑک اٹھتی۔ یہی شوق ہماری ...

مزید پڑھیے

شگوفہ

(۱) ہماری پارٹی سیر و سیاحت کی غرض سے امرناتھ جارہی تھی۔ ہم لوگ خوشیاں اور رنگ رلیاں مناتے ہوئے پانچ بجے کے قریب چندن داڑھی جاپہنچے ۔یہاں صرف ایک دوکان تھی جو ایک سکھ نے مسافروں کے لیے خیمہ میں کھول رکھی تھی۔ سہ پہر کا سہانا سماں، پہاڑ کی سیر، دلکش فضا، پاک و صاف ہوائیں، ندی کا ...

مزید پڑھیے

گمشدہ لوگ

مسلسل شور ہو رہا تھا۔ آخرتنگ آکر انجلی نے آنکھیں کھول دیں۔ سائیڈ ٹیبل پر رکھا الارم کلاک بج رہا تھا۔ اس نے ہاتھ بڑھا کر اس کی کل دبائی اور پھر الکساہٹ سے ہاتھ وہیں چھوڑ دیا۔ الارم کلاک کی ٹررن۔۔۔ ٹرررن تو بند ہوگئی لیکن شور ابھی تھما نہیں تھا۔ آوازیں مسلسل انجلی کے سر میں دھمک ...

مزید پڑھیے

امانت

امّاں کی فرمائش پوری کرنے کا وقت نکل آیا تھا۔ وقت تو نکل ہی آئے گا، اس کا مجھے یقین تھا، لیکن میں اماں کو ٹالنے کے لیے کہہ رہا تھا کہ وقت ملا تو جاؤں گا۔ ظاہر ہے، مقصد یہی تھا کہ واپس آکر جب وہ سوال کریں تو میں آرام سے کہہ دوں کہ وقت ہی نہیں ملا، بہت مصروفیت رہی۔ اب یہ ہوا کہ جب میں ...

مزید پڑھیے

بھولی بسری عورت

پل بھر کی مخصوص موسیقی کے بعد سکتہ سا آیا پھر ایک شائستہ آواز ابھری جس نے چند منٹ بعد جہاز کے اترنے کا اعلان کیا۔ طارق آنکھیں موندے نشست سے ٹیک لگائے بیٹھا تھا۔ اس کے ذہن کی اسکرین پر کئی چہرے، کئی آوازیں اور کئی مناظر بہ یک وقت ڈوبتے ابھرتے تیر رہے تھے۔ کئی باتیں وہ ایک ہی وقت ...

مزید پڑھیے

خوف کے آسمان تلے

دن تو وہ بھی عام دنوں کی طرح شروع ہوا تھا۔ معمول کے مطابق پروفیسر کیانی نے فجر کی اذان سنتے ہوئے بستر چھوڑا، نماز پڑھ کر صبح کی سیر پر نکل گئے۔ لوٹ کر آئے تو بیگم نے چائے تیار کی ہوئی تھی، وہ چائے کے ساتھ اخبار لے کر بیٹھ گئے۔ اس کے بعد نہائے دھوئے اور ناشتا کیا۔ چھٹی کا دن تھا سو ...

مزید پڑھیے

یخ رات کا ایک ٹکڑا

تو عزیزو، میں تمھیں اس یخ رات کا واقعہ سنا رہا ہوں جو برسوں بلکہ دہائیوں سے میری یادوں کی کٹھالی میں پڑی ہے اور اس کی ٹھنڈک آج بھی میری ریڑھ کی ہڈیوں میں سرسراتی ہے، بلکہ ٹھنڈک ہی نہیں، اس کا گاڑھا دودھیا دُھواں جس میں ایک خوش بو بھی شامل ہے، آج بھی میرے سینے میں بھرا ہوا ہے۔ لیکن ...

مزید پڑھیے
صفحہ 111 سے 233