سجدہ ملکہ نسیم 07 ستمبر 2020 شیئر کریں وہ اک سجدہ علامت تھا جو عظمت کا تقدس کا وہی سجدہ جبینوں سے نکل کر آج راہوں اور گلیوں میں سجا ہے اور اب جاگیر کہلاتا ہے کچھ مردہ پرستوں بے ضمیروں کی سجے ہیں آج ان سے کچھ سلگتے گھر