ہندوستان

ہر مذہب کی اونچی شان
جس سے بنا ہے دیش مہان
سب کو دیتا پریم کا دان
پریم پیار کی ہے یہ کھان
ہندو مسلم سکھ عیسائی
بودھ اور جینی کی ہے آن
پاٹھ یہی ہے پہلا بس
بن جاؤ سارے انسان
ویر بنو اے پیارے بچو
تم بھارت کی ہو سنتان
کسی کو کوئی کشٹ نہیں
سب سوئے ہیں چادر تان
ہر مذہب کا آدر کرتا میرا بھارت ہندوستان