رانی راجہ
ایک تھی رانی ایک تھا راجہ
مل کر خوب بجاتے باجا
گگن پہ دیکھیں اور بلائیں
چندا ماما اب تو آ جا
اڑ اڑ کر تتلی کہتی ہے
مت پکڑے جا جا جا جا جا
جگنو چمک چمک کر کہتا
پیاری کوئل گیت سنا جا
ورشا رانی تو بھی آ کر
اپون اپون پھول کھلا جا
ہر اک سے کہتا ہے مٹھو
میٹھے میٹھے گیت سکھا جا
بادل کو بجلی کہتی ہے
تھوڑا سا امرت برسا جا
پاپا کہتے پانی پی لو
ممی کہتی روٹی کھا جا
میرے مولیٰ میرے بھگون
سب کی بگڑی آپ بنا جا