سانپ نے غار میں رہائش کی

سانپ نے غار میں رہائش کی
اور دیدار کی گزارش کی


سبزگی نے غلاف کاڑھ لیا
اور نعلین کی ستائش کی


لب پہ نعت نبی رواں رہنا
اور سینے میں آگ خواہش کی


غار میں دوسرا بھی تھا کوئی
جس نے دیوار پر نگارش کی


پیش رو بارگاہ میں پہنچے
یعنی بار دگر سفارش کی