عام سی ہے دراز قد بھی نہیں

عام سی ہے دراز قد بھی نہیں
پر محبت کی کوئی حد بھی نہیں


سبزی مائل ہے آنکھ کا عدسہ
اور اس پر کوئی عدد بھی نہیں


تو نے پوچھا تو کہہ دیا جو تھا
یعنی اندر کہیں حسد بھی نہیں


اب دلائل کی پوٹلی کھولیں
یہ حوالہ تو مستند بھی نہیں


زخم سلنے سے کیا تلافی ہو
داخلیت کی کوئی مد بھی نہیں