ساحل، شبنم، نسیم ،میدان طیور

ساحل، شبنم، نسیم ،میدان طیور
یہ رنگ یہ جھٹ پٹا یہ خنکی یہ سرور
یہ رقص حیات اور دریا کے ادھر
ٹوٹی ہوئی قبروں پہ ستاروں کا یہ نور