رشتے

رشتے
آدمی کی کمزوری ہیں
یا
کمزوری کے احساس کا نتیجہ
یہ ناگ پھنی کی وہ باڑھ ہیں
جسے فصل کی حفاظت کے لئے
کھیت کی منڈیروں پر لگا دیا جاتا ہے
اور
ناگ پھنی کا قرب
ضرر سے خالی نہیں ہے