یہ کائنات

یہ کائنات
خدا کا آئینہ ہے
اور موجودات
اس کا عکس
عکس موجود کا غماز
کہ وہی آئینہ بھی وہی عکس بھی
وہ خود کو خود میں دیکھتا ہے
اور ہر جگہ پاتا ہے
وہ اپنی ذات میں
اپنے آپ میں
مسرور و مطمئن ہے