روشنی کے خدا

یہ جو دیواریں میں نے گرا دی ہیں
جو ہاتھ زخمی کیے ہیں
تم سوچتے ہو
کہ سب روشنی دیکھنے کے لیے تھا
روشنی کے خدا
میں نے چاہا تھا سورج مجھے دیکھ لے